اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Suspended خراب موسم کے باعث دوسرے دن بھی امرناتھ یاترا معطل - امرناتھ یاترا دوسرے دن بھی معطل

کشمیر کے ساتھ ساتھ امرناتھ کے ہمالیائی ٹریک پر مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے، شری امرناتھ جی یاترا پر جانے والے یاتریوں کو جنوبی اور وسطی کشمیر کے پہلگام چندن واری اور بالتال دونوں راستوں سے آج دوسرے روز بھی یاتریوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔

خراب موسمی صورتحال کےپیش نظر امرناتھ یاترا عارضی طور معطل
خراب موسمی صورتحال کےپیش نظر امرناتھ یاترا عارضی طور معطل

By

Published : Jul 8, 2023, 12:11 PM IST

Updated : Jul 8, 2023, 12:29 PM IST

خراب موسم کے باعث دوسرے دن بھی امرناتھ یاترا معطل

وادی کشمیر میں بارش کے باعث جمعہ کو خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو بالتل اور پہلگام کے راستوں سے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا اور آج بھی خراب موسم کے باعث یاترا معطل کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ شدید بارش کے بعد حکام نے امرناتھ یاترا کو روک دیا ہے۔اور کسی بھی یاتری کو پوترگپھا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 3,200 سے زیادہ یاتریوں کو ننوان پہلگام بیس کیمپ میں اور 4,000 عازمین کو بالتل بیس کیمپ میں روکا گیا ہے۔ تاہم عہدیداروں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے بعد یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔

عہدیداروں نے مزید کہا کہ اب تک 80,000 سے زیادہ عقیدت مند یاترا کر چکے ہیں۔ مزید، 300 سے زائد یاتریوں کو، جو فرضی پرمٹ لے کر جا رہے تھے، ان کو جموں میں موقع پر موجود کاؤنٹرز پر تازہ رجسٹریشن کے بعد پرمٹ دیے گئے ہیں۔ کشمیر کے ساتھ ساتھ امرناتھ کے ہمالیائی ٹریک پر مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے، شری امرناتھ جی یاترا پر جانے والے یاتریوں کو جنوبی اور وسطی کشمیر کے چندنواری اور بالتال دونوں راستوں سے آج دوسرے روز بھی یاتریوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔

خراب موسم کے باعث دوسرے دن بھی امرناتھ یاترا معطل

اگرچہ یاتریوں کے ساتویں جتھے کو کل صبح سویرے ننوان بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا تھا۔ تاہم مقدس گھپا، شیش ناگ اور دیگر مقامات کے قریب مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے یاتریوں کو سادھو پڑاؤ، اور چندن واری کے قریب روک دیا گیا۔ خراب موسم کو دیکھتے یاتریوں کے اس قافلے کو چندن واڑی سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور انکو پہلگام کے ننوان بیس کیمپ واپس لے جایا گیا۔ اسی طرح جن یاتریوں نے شیولنگم کے درشن کئے تھے۔ انہیں بھی گھپا سے بیس کیمپ واپس آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: امرناتھ یاتریوں کے استقبال میں کشمیری مسلمان پیش پیش

گھپا کے نزدیک کل دوپہر سے ہی ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔اور جب تک موسم سازگار نہیں ہو جائے گا تب تک کسی بھی یاتری کو یاترا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام کے مطابق وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال اور بارشو ں اور برفباری کے باعث دونوں بیس کیمپوں سے امر ناتھ یاترا معطل کردی گئی۔ وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح سے موسلا دھار بارشوں کے نتیجے سرینگر جموں قومی شاہراہ کے کئی مقامات پر پسیاں گر آنے کے باعث، قومی شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمدرفت کو بند کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 8, 2023, 12:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details