اردو

urdu

ETV Bharat / state

باغات اور فصلوں کے نقصانات کا سروے - سیلابی صورتحال

وادی کشمیر میں مختلف علاقوں سیلابی صورتحال کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں اور باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ زراعت کے افسران جائے وقوع پر پہنچ کر نقصانات کیا سروے
محکمہ زراعت کے افسران جائے وقوع پر پہنچ کر نقصانات کیا سروے

By

Published : Aug 1, 2021, 1:42 PM IST

ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں 30 جولائی کی شام اچانک کنال کے باندھ ٹوٹ جانے سے تیز بہاؤ والا پانی گھروں میں گھس جانے سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا ہے۔

محکمہ زراعت کے افسران جائے وقوع پر پہنچ کر نقصانات کیا سروے

اس علاقے میں موجود سیکنڑوں کنال اراضی جس پر دھان کی پنیری لگی ہے یا سیب کے پیڑ لگے ہیں، اس قدر نقصان پہنچا ہے کہ ضلع انتطامیہ گاندربل نے حرکت میں آکر تمام محکمہ جات کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کو الرٹ کر دیا ہے۔

محکمہ کے افسران اور عملے کو علاقے میں روانہ کرکے نقصان کی سروے کے لیے کہا گیا ہے، تاکہ نقصان کا اندازہ لگانے کے بعد ان تک معاوضہ پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: ٹیپر اور آلٹو کار کے درمیان تصادم، 3 افراد زخمی

اس سلسلے میں سب ڈویژنل ایگریکلچرل آفیسر گاندربل نے کہا ہے کہ میں اس علاقے میں ٹیم کے ہمراہ خود کسانوں کو ہوئے نقصان کا لسٹ تیار کر رہا ہوں اور فائنل لسٹ تیار کرکے ہم انہیں اپنے اعلیٰ افسران کو روانہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ہارٹیکلچر اور محکمہ فشریز بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ سروے کر رہے ہیں۔ وہ کسانوں کا لسٹ تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مطمئن رہے اور سرکار سے جو بھی معاوضہ آئے گا اسے بخوبی کسانوں تک پہنچایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details