اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Resumed From Baltal: سات ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ بالتل بیس کیمپ سے درشن کیلئے روانہ - بالتل بیس کیمپ امرناتھ یاترا

چار روز تک معطل رہنے کے بعد آج علی الصبح 7 ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ بالتل بیس کیمپ سے گُھپا کی طرف روانہ ہوا۔ جمعہ کے روز گُپھا کے نزدیک بادل پھٹنے سے یاترا کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔Amarnath Yatra Resumed From Baltal

after-4-days-amarnath-yatra-resumes-from-baltal-side
سات ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ بالتل بیس کیمپ سے درشن کیلئے روانہ

By

Published : Jul 12, 2022, 4:12 PM IST

گاندربل:سالانہ امرناتھ یاترا کا 13واں قافلہ جموں کے بھگوتی کیمپ سے آج علی الصبح کشمیر کے لیے روانہ ہوا۔ اس قافلہ میں 7 ہزار1 سو7 یاتری شامل ہیں۔ یاتریوں میں سے 1 ہزار9 سو49 یاتری 98 گاڑیوں میں صبح کے تین بجکر چالیس منٹ پر بالتل کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ 5 ہزار1 سو 58 یاتری 175 گاڑیوں میں نن ونن پہلگام بیس کیمپ کی طرف ساڑھے چار صبح روانہ ہوگئے۔Amarnath Yatra Resumed From Baltal

: سات ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ بالتل بیس کیمپ سے درشن کیلئے روانہ

بتادیں کہ جمعہ کے روز گُپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 16 یاتری ہلاک جبکہ متعدد یاتری زخمی ہوئے تھے۔ حکام نے اس واقعے کے بعد دونوں ٹریکوں سے یاترا کو جزوی طور معطل کر دیا تھا اور گزشتہ روز پہلگام بیس کیمپ سے یاترا کو گُپھا کی اور جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

حکام نے آج یاترا پالتل روٹ سے امرناتھ گُپھا کی اور جانے کی اجازت دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح بالتل سے یاتریوں کو امرناتھ گُھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زائد از سات ہزار یاتریوں کو منگل کی صبح اپنی منزل کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب سوا لاکھ یاتریوں نے گُھپا کا درشن کیا ہے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details