ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پیر مظفر احمد نے منی سیکریٹریٹ گاندربل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران محکمہ شیپ ہسبنڈری گاندربل کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں کے 13 مستفیدین میں بجلی سے چلنے والے چاف کٹر تقسیم کئے۔
کسانوں میں چارہ کاٹنے والی مشین تقسیم بجلی سے چلنے والے چاف کٹر سے فائدہ اٹھانے والوں کو چاف کٹر کی قیمت کا 50 فیصد حصہ سبسڈی کے طور پر محکمہ کی جانب سے فراہم کیا گیا۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کہا کہ چارے کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے چاف کٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:ملیٹنسی متاثرین کو پیشہ وارانہ کورسز میں خصوصی داخلہ
انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ کے دیگر اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، جو ان کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ضلع کو 3.20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جو 32 مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ آج 1.30 لاکھ روپے مالیت کے چاف کٹر کسانوں میں تقسیم کیے گئے۔