اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yuva Utsav in Doda ڈوڈہ میں 22 اکتوبر کو یوا اتسو منعقد کیا جائے گا

ڈوڈہ میں 22 اکتوبر کو ضلع سطح کا یوا اتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کا تھیم 'شہریوں میں احساسِ فرض' ہے۔ اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ڈوڈہ میں منعقد ہوئی۔ Yuva Utsav in Doda

By

Published : Oct 15, 2022, 4:02 PM IST

Yuva Utsav in Doda
ڈوڈہ میں 22 اکتوبر کو یوا اتسو منعقد کیا جائے گا

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں 22 اکتوبر کو ضلع سطح کا یوا اتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند کے اشتراک سے یہ یوا اتسو منعقد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کا تھیم 'شہریوں میں احساسِ فرض' ہے۔ اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ڈوڈہ میں منعقد ہوئی۔ Yuva Utsav in Doda

ڈوڈہ میں 22 اکتوبر کو یوا اتسو منعقد کیا جائے گا

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکاؤنٹس اور پروگرام اسسٹنٹ سورودیپ سنگھ نے پروگرام کے مقاصد کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ پروگرام میں چھ مختلف ایونٹس/مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ نوجوان ینگ رائٹرز کے مقابلے، نظم، نوجوان آرٹسٹ کیمپ، پینٹنگ، موبائل فوٹوگرافی مقابلہ، اعلانیہ مقابلہ، ثقافتی میلہ، گروپ ایونٹ اور یوا سمواد کا انعقاد کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ضلع ڈوڈہ کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ یوتھ کلب کے ممبران جگنو، چمبیل اور سرجیت نے بھی مسابقتی مقابلوں میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے اور ایسے پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہر ایونٹ کے فاتحین ریاستی سطح پر مقابلہ کریں گے، جس کے بعد قومی سطح کا ایونٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: District Yuva Utsav in Anantnag اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ یوا اتسو کا اہتمام

وہیں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ نامزد گوگل فارم کو پُر کر کے یا آف لائن موڈ میں NYK ڈوڈا میں فارم جمع کر کے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ فارم واٹس ایپ نمبر 9906249020 اور 9592289025 کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ متبادل طور پر وہ شرکت کے لیے NYK آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہر ایونٹ میں بہترین کارکردگی والوں کے لیے نقد انعامات اور شرکت کے سرٹیفکیٹ ہیں۔ انہوں نے ضلع کے دور دراز میں بھی ایسے پروگراموں کی کوریج کرنے پر میڈیا والوں کی تعریف کی۔ پریس کانفرنس جگنو بھگت کے شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details