اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڑھتی مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا ضلع ڈوڈہ میں احتجاج

احتجاجی کر رہے یوتھ کانگریس لیڈران نے دعویٰ کیا کہ ’’بھاری بھرکم ٹیکس ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے مختلف مقامات پر غریب عوام کے پانی کے کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔‘‘

بڑھتی مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا ضلع ڈوڈہ میں احتجاج
بڑھتی مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا ضلع ڈوڈہ میں احتجاج

By

Published : Oct 13, 2021, 4:15 PM IST

بڑھتی مہنگائی اور جموں و کشمیر میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف یوتھ کانگریس سے وابستہ درجنوں کارکنان نے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

بڑھتی مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا ضلع ڈوڈہ میں احتجاج

کانگریس کے کارکنان نے پارٹی کے ضلع دفتر سے نیو بس اسٹینڈ، ڈوڈہ تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ احتجاج کے دوران یوتھ کانگریس کے ضلع صدر سمیت دیگر کارکنان نے مہنگائی، بنیادی ضروریات کی عدم دسیتابی پر جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا: ’’مہنگائی کا جن بوتل سے مکمل طور باہر نکل گیا ہے، پہلے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اب اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ لوگوں کے پاس آمدنی کے وسائل محدود ہیں، جس کے سبب ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے کانگریس کارکنان نے ضلع ڈوڈہ کے باشندوں پر زبردستی ’’پینے کے پانی کا ٹیکس‘‘ عائد کرنے پر انتظامیہ کی شدید نکتہ چینی کی۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: پنچایت کانفرنس نے درجنوں سرپنچوں کے استعفی پر انتظامیہ کی تنقید کی

انہوں نے کہا کہ ’’بھاری بھرکم ٹیکس ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے مختلف مقامات پر غریب عوام کے پانی کے کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’خطہ چناب میں ہر طرف پانی کے قدرتی ذخائر ہونے کے باوجود حکومت لوگوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details