اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: خاتون کو پالکی سے پہنچایا گیا اسپتال - Woman rushed to hospital by palanquin

ڈوڈہ کے درجنوں دیہات کے باشندے سڑک نہ ہونے کے باعث بیمار کو پیدل ہی اسپتال پہنچاتے ہیں۔

Woman
Woman

By

Published : Jul 12, 2020, 1:38 PM IST

موجودہ دور میں جہاں ٹکنالوجی نے انسانوں کو ہر قدم پر آسائش فراہم کی ہے اور انسان اب مریخ پر دنیا بسانے کی فکر میں ہے لیکن جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے مختلف دیہات میں لوگ آج بھی بنیادی سہولیات کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں جس میں رابطہ سڑک سر فہرست ہے۔

ڈوڈہ: خاتون کو پالکی سے پہنچایا گیا اسپتال

ڈوڈہ کے درجنوں دیہات کے باشندے ہر روز سڑک کی عدم دستیابی سے کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔ یہاں سڑک سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پالکی پر اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔

ایک ایسا ہی معاملہ ہفتے کے روز ملوانہ پونیکر میں پیش آیا، جہاں گاؤں کے باشندوں نے شدید بیمار خاتون کو پالکی میں اُٹھا کر سڑک تک پہنچایا۔

اس دوران گاؤں کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور مقامی بی جے پی سابق ایم ایل اے ڈوڈہ کے خلاف وعدہ خلافی کا الزام عائد کیا۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اُن کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔

پالکی سے اسپتال لے جاتے

ڈوڈہ کے مشرقی علاقہ پونیکر ملوانہ کے مقامی باشندہ سوجیت پریہار نے بتایا کہ سڑک کی عدم دستیابی کے باعث اُنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہنگامی صورتحال کے دوران پالکی کو کندھا لگاکر سڑک تک بیمار کو پہنچانا پڑتا ہے جس دوران مریض فوت ہوجاتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے سابق وزیر مملکت و ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی راج پریہار کو سڑک کی سہولت فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ مقامی لوگوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اُنہوں نے بی جے پی کو منتخب کرکے غلط فیصلہ کیا ہے۔

ملوانہ کے یوتھ لیڈر مکیش پریہار نے بتایا کہ وہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ ڈوڈہ سے مسلسل سڑک کی تعمیر کی درخواست کر رہے ہیں لیکن اُن کی دیرینہ مانگ کو بالائے طاق رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details