اردو

urdu

ETV Bharat / state

وی ڈی سی ممبران کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

ویلیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبران نے تحصیل محالہ پریم نگر کے مقام پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا۔

وی ڈی سی ممبران نے تنخواہیں نہ ملنے پر کیا احتجاج
وی ڈی سی ممبران نے تنخواہیں نہ ملنے پر کیا احتجاج

By

Published : Jun 26, 2020, 5:06 PM IST

احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ اُن کو تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی کا شکار ہیں، دوران لاک ڈاؤن وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

وی ڈی سی ممبران نے تنخواہیں نہ ملنے پر کیا احتجاج

مظاہرین نے کہا کہ اُنہوں نے ایسے وقت میں بندوق اُٹھا کر اپنے گاؤں کی حفاظت کو یقینی بنایا تھا جب یہاں لوگ بندوق اُٹھانا تو دور، گھر سے باہر بھی نہیں نکلتے تھے لیکن وی ڈی سی ممبران نے ڈٹ کر ملیٹینٹوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کئی انکاؤنٹر میں بھی مورچہ سنبھال کر سیکیورٹی فورسز کو تعاون کیا ہے لیکن ملک کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو اُس کے عوض کچھ نہیں ملا۔

وی ڈی سی ممبران کا احتجاج شانتی بھوشن کی قیادت میں اپنے مطالبات کو لے کر ہوا۔

اُن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اُن کی کوئی بات نہیں سُنتی ہے اور ہر روز وہ پولیس انتظامیہ کی در سے بے رنگ واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

وی ڈی سی ممبر لیکھ راج نے بتایا کہ وہ گزشتہ بیس برس سے بطور وی.ڈی.سی کام کر رہے ہیں لیکن پچھلے تین برس سے اُن کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے اُنہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا وی.ڈی.سی ممبران کی تنخواہیں واگزار کی جائیں بصورت دیگر وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details