ضلع ڈوڈہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی طرف سے اسپورٹس اسٹیڈیم میں دو روزہ عملی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ جس دوران ہنگامی صورتحال کے دوران انسانی جانوں کو بچانے کے لئے موثر حکمت عملی اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے روشناس کرانے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔
اس مشق کی صدرات ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے کی جو قدرتی آفات انتظامیہ کے چئیرمین بھی ہیں۔ اس موقع پر بھاری تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی۔ ڈی ڈی سی نے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ چناب جو جغرافیائی لحاظ سے ایک حساس علاقہ مانا جاتا ہے اور یہ سسمک زون پانچ میں بھی آتا ہے علاوہ خطہ میں سڑک حادثات کے دوران ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے اس طرز کی عملی مشق بہت اہمیت کی حامل ہیں۔