ڈوڈہ کے رام لیلا میدان بھلیسہ میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت فوج نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس دوران رام لیلا میدان کے علاوہ دیگر مذہبی مقامات، گھروں کے آس پاس کی صاف صفائی کی گئی۔
فوج کی طرف سے منعقد اس صفائی مہم میں پچاس سے زائد بچّوں، نوجوانوں نے شرکت کی۔ صفائی مہم کو مکمل کرنے کے بعد علاقہ کے تمام کنبوں میں بچّوں کے لئے پنسل، اور کاپیاں تقسیم کی گئیں اور نوجوان و دیگر لوگوں میں جوتے بھی تقسیم کئے گئے۔
فوج کی جانب سے صفائی مہم چلائی گئی فوج کی طرف سے پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں مشروبات وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز گاندھی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں صفائی مہم چلائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
شوپیان فرضی انکاؤنٹر: تینوں نوجوان کی لاشیں اہل خانہ کے سپرد
ملک بھر میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صاف صفائی کی گئی اور عوام میں صفائی ستھرائی کا پیغام عام کیا۔ جموں و کشمیر میں فوج کی جانب سے بھی جگہ جگہ صفائی مہم چلائی گئی۔