اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک کا معاوضہ مانگنے پر گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ - گرفتار افرد کی رہائی

دراصل جمعہ کے روز لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے علاقے کا دورہ کیا تھا، اس دوران بھدرواہ میں کچھ سرپنچوں اور عام لوگوں نے سڑک کا معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج کیا۔

Protest of sarpaches
Protest of sarpaches

By

Published : Jun 26, 2021, 8:07 PM IST

صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں مقامی سرپنچوں نے چار سرپنچ سمیت آٹھ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جنہیں پولیس نے جمعہ کے روز گرفتار کیا تھا۔

سڑک کا معاوضہ مانگنے پر گرفتار افرد کی رہائی کا مطالبہ

دراصل جمعہ کے روز لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے علاقے کا دورہ کیا تھا، اس دوران بھدرواہ میں کچھ سرپنچوں اور عام لوگوں نے سڑک کا معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں کووڈ-19 کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا تھا۔

وہیں ضلع ڈوڈہ کے سرپنچز کا کہنا ہے 'کلشری کے مقام پر مقامی سرپنچز اور لوگوں نے سڑک کے معاوضے کے سلسلے میں مشیر فاروق خان کے آنے سے پہلے روڈ بلاک کی تھی۔ جس کے بعد 4 سرپنچ سمیت آٹھ لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
کارگل کے رہنماؤں کو مرکز کی جانب سے دعوت نامہ

انتظامیہ کی اس کارروائی کو مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں غیر جمہوری اقدام قرار دیا ہے اور زور دیا ہے کہ حراست میں لیے گئے سبھی افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details