جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دیر شام اس وقت دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ایکو وین بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ کے رگی نالہ کے مقام پر پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجہ میں ایک کمسن بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ ڈوڈہ صدر مقام سے 26 کلومیٹر دور بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایکو وین ڈوڈہ سے جموں کی طرف جا رہی تھی، تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ کی خبر پھیلتے ہی غیر سرکاری تنظیم الخیر کے رضاکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کی اور زخمی بچے کو فورا علاج معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتال عسّر میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔
حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت راکیش کمار ولد مرحوم داتا رام سکنہ غنیکہ، چندر ریکھا زوجہ ڈاکٹر اجیت کمار سکنہ نگری ڈوڈہ جبکہ کمسن بچے سمیت چار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔