جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری سب ڈویژن کے گاؤں پھگسو، کاٹھاواہ سڑک کی خستہ حالت اور عرصۂ دراز سے سڑک پر تار کول نہ بچھانے کی ای ٹی وی بھارت پر خبر نشر کی گئی تھی۔ اس کے بعد محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے حرکت میں آتے ہوئے آج سڑک کی مرمت اور تار کول بچھانے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو ٹھاٹھری کاٹھاواہ سڑک پر پہنچا دیا ہے۔ محکمہ کے افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ اندر بیس یوم میں سڑک کو مکمل کیا جائے گا۔
خبر کا اثر: ٹھاٹھری کاٹھاواہ سڑک پر کام شروع
ای ٹی وی بھارت نے حال ہی میں ٹھاٹھری علاقے کی خستہ حال سڑک کی خبر نشر کی تھی۔ اس خبر کا اثر یہ ہوا کہ اب متعلقہ محکمہ نے لوگوں کے مطالبات پورے کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔
ٹھاٹھری کاٹھاواہ سڑک پر کام شروع
واضح رہے کہ ٹھاٹھری کاٹھاواہ سڑک کی خستہ حالی کے خلاف اُس وقت وہاں کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ تب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے علاقہ کا دورہ کیا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ میڈیا کے شکر گزار ہیں جن کی وساطت سے اُن کا مسئلہ انتظامیہ تک پہنچا اور بروقت عوامی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو پایا ہے۔ پھگسو بس اسٹینڈ میں بدھ صبح تعمیری مشینری پہنچتے ہی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا بھی شکریہ ادا کیا۔