ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں دو افراد کے ہلاک جبکہ ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔Road Accident In Doda
تفصیلات کے مطابق آج شام تقربیاً 5 بجے ڈوڈہ کے گرڈ سٹیشن کے قریب ایک گاڑی ڈرائیوڑ کے قابو سے باہر ہوکر دریائے چناب میں جا گری۔ بتایا جارہا ہے کہ گاڑی تقربیاً 250 سے 300 فٹ نیچے گر گئی۔
ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریسش شروع کر کے گاڑی میں سوار دونوں خواتین کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں 27 سالہ صائمہ بانو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا جبکہ 32 سالہ خاتوں سمیرا بیگم کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
وہیں دوسرے اور ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے دونوں معاملات کی نسبت سے کیس درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔ لاشوں کو قانونی لوزمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Uri Road accident: اوڑی میں سڑک حادثہ، نو افراز زخمی