جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ دیہات سُدھار میں متعلقہ اعلیٰ فسران کی لاپرواہی کی وجہ سے غریب لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران کئی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
لاک ڈاؤن میں بھی غریب عوام کو کسی قسم کی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔
بھلیسہ میں جاب کارڈ ہولڈرس کو اجرت نہ ملنے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ ایم جی نریگا کے تحت ملنے والی رقم انہیں ادا نہیں کی گئی ہے۔