اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے درجنوں گاؤں میں مواصلاتی خدمات ندارد - جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ

ڈوڈہ کے درجنوں گاؤں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مقامی باشندے پریشان ہیں۔

doda district
doda district

By

Published : Aug 28, 2020, 9:46 AM IST

اکیسویں صدی میں بھی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایسے درجنوں دیہات ہیں جہاں رابطہ سڑکوں کے علاوہ مواصلاتی نیٹ سروس دستیاب نہیں ہے۔ آزادی کے 74 سال بعد بھی ڈوڈہ ضلع کے بھلیسہ کے گاؤں چانسر کے عوام کو تاحال مواصلاتی سہولیت میسر نہیں ہے۔

بھلیسہ کے چانسر گاؤں میں مواصلاتی خدمات ندارد

ایک طرف حکومت ڈیجیٹل انڈیا کے دعویٰ کرتی ہے لیکن دوسری جانب نیٹ ورک سروس کے لئے لوگ ترس رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں چانسر اپنی خوبصورتی کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس گاؤں میں مشہور صحت افزاء مقامات کھنٹی اور دیوال کے نام سے مشہور ہیں۔ یہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں لیکن جب وہ اس خوبصورت گاؤں میں پہنچتے ہیں تو دنیا کے ساتھ اُن کا رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے اس کے لئے کئی بار انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی نیٹ سہولیات فراہم کرائی جائیں لیکن انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اور نہ ہی اس علاقے کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے لئے کوئی اقدامات کر رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کو حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل انڈیا کے دائرے میں لانے کے لئے پہلے مواصلاتی نظام کو یہاں شروع کیا جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

news of doda

ABOUT THE AUTHOR

...view details