اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Police Cricket Tournament  جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد - وادی چناب

جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام منعقد کیے جا رہے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کی 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پولیس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
پولیس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

By

Published : Oct 29, 2022, 7:07 PM IST

ڈوڈہ:وادی چناب میں نوجوانوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور نوجوانوں کے ہنر کو پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن سنیل گپتا، ڈی سی ڈوڈہ وشیش پال مہاجن سمیت پولیس و سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ JK Police Cricket Trounament Chenab Valley

پولیس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ٹورنامنٹ میں 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سبھی کرکٹ ٹیموں کے کپتان حاضر رہے جنہیں کیپ اور جرسی فراہم کی گئی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی، DKR، سنیل گپتال نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے کھیل سرگرمیوں کو کافی فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی سبھی ٹیموں کو اسپتانسر کیا گیا ہے اور فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد جبکہ رَنر اَپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں سافٹ ٹینس قومی چیمپین شپ کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details