اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: قصبہ میں لاک ڈاؤن اور دیہات میں بلاک دیوس؟ - جَن ابھیان پروگرام

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے باوجود بلاک دیوس اور بیک ٹو ولیج پروگرام کے انعقاد کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

back to village program
back to village program

By

Published : Sep 27, 2020, 8:59 PM IST

لاک ڈاؤن اور اُس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ بندشوں کے نفاذ نے مزدور طبقہ کو فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے اور قصبہ کے چھوٹے تاجر بھی سخت بندشوں کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے ہیں۔

بیک ٹو ولیج پروگرام پر ناراضگی

اس سلسلہ میں ڈوڈہ کے دکانداروں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ڈوڈہ قصبہ اور بھدرواہ میں بلا جواز بندشیں عائد کی گئی ہیں اسے فوری طور ہٹایا جائے جس کے لیے ڈوڈہ اور بھدرواہ میں انتظامیہ مخالف احتجاج بھی ہوئے۔

ایک جانب انتظامیہ کورونا کی روک تھام کے لیے قصبہ میں لاک ڈاؤن کو لازمی قرار دے رہی ہے لیکن دوسری جانب حکومتی سطح پر چلائے جا رہے 'جَن ابھیان پروگرام' دیہی علاقوں میں شد و مد سے جاری ہیں اور اس دوران 'بلاک دیوس' کی تقریبات میں ہزاروں افراد کی شرکت بھی انتظامیہ پر سوال کھڑے کر رہی ہے۔

قصبہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت ہجوم اکٹھا ہونے کے ڈر سے بازار، کاروبار، تعلیمی اداروں کو بند رکھا ہے تو وہیں دوسری جانب دیہات میں 'بلاک دیوس' کے نام پر بھاری بھیڑ جمع ہورہی ہے اور ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈوڈہ) اسی ہجوم میں جا کر لوگوں کے مشکلات سُنتے ہیں اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہکورونا وائرس کیا صرف شہر تک ہی محدود ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو دیہی علاقوں کی عوام کو کیوں اس مہلک وائرس کا ڈر دکھایا جا رہا ہے۔

بلاک دیوس، جن ابھیان، جن سنوائی، بیک ٹو ولیج پروگرام پر عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے کہ پہلے جو بیک ٹو ولیج پروگرام کئے گئے تھے اور گاؤں گاؤں جاکر جو ٹیمیں عوامی مسائل سُننے گئیں تھیں اُن مسائل کا ازالہ کیوں نہیں کیا گیا؟ جو فنڈس بیک ٹو ولیج کے لیے مختص کی گئی تھی اُنہیں جاری کیوں نہیں کیا گیا لیکن اب حکومت اور انتظامیہ دوبارہ ایسے وقت میں بلاک دیوس پروگرام منعقد کر رہی ہے جب ہجوم کی شکل مین اکٹھا ہونا ممنوع قرار دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details