ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سیکریٹری رافیہ حسن خاکی نے نئے تعمیر کئے گئے بیت الخلاء کا افتتاح کیا۔
اس موقعہ پر ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک زیڈ، ای ای اورہائی اسکول کے ہید ماسٹرعبدالغنی سمیت اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔
کشمیر: جدید طرز کے بیت الخلاء کا افتتاح اس موقع پر ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس مین طلبا کو صاف صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر رافیہ حسن خاکی نے ہیومن ویلفیئر کمیٹی کے اس اقدام کی ستا ئش کی، پروگرام میں شریک ویلفیئر کمیٹی کےچیئرمین جاوید احمد ٹاک زیڈ نے کہا کہ' جدید سہولیات سے آراستہ بیت الخلاء میں جسمانی طور پر معذور افراد بھی آسانی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ترقی ہوگی؟
انہوں نے مزید کہا کہ' ان کی جانب سے اس طرح کی پہل آگے بھی جاری رہے گی۔