اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین منزلہ عمارت منہدم - ضلع ڈوڈہ

جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے لوگوں کے مکانات منہدم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تین منزلہ عمارت منہدم

By

Published : Jul 27, 2019, 10:54 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کی وجہ سے لون پورہ میں محمد مقبول لون کا ایک تین منزلہ مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔
مکان منہدم ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی مکان میں رہنے والے سبھی مقیم اور مال مویشی کو باہر نکال دیا گیا تھا جس کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسی علاقہ میں گزشتہ مہینے بھی ایک مکان بارش اور آندھی کی وجہ سے منہدم ہوگیا تھا۔
متاثرہ کنبہ نے ضلع انتظاميہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقہ میں خصوصی ٹیم کو بھیجا جائے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے اور متاثرہ کنبہ کے لیے سر چھپانے کے لیے انتظام کیا جائے کیونکہ ان کے پاس اب سر چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details