اردو

urdu

By

Published : Jul 24, 2020, 9:39 PM IST

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: خدمت سنٹر کا افتتاح

یہ خدمت سنٹر بنیادی طور پر بینک کی شاخوں میں معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کھولا گیا ہے۔

خدمت سنٹر کا افتتاح
خدمت سنٹر کا افتتاح

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں واقع چلی بھلیسہ میں عوام کی سہولت کے لیے خدمت سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔

یہ خدمت سنٹر بنیادی طور پر بینک کی شاخوں میں معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کھولا گیا ہے۔ اس کا دوسرا مقصد مرکزی اسکیم کو دیہی لوگوں تک پہنچانا ہے۔ خدمت سنٹر میں کسانوں کو مرکزی اور ریاستی اسکیم کے بارے میں بتایا جائے گا۔

خدمت سنٹر کا افتتاح

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: کورونا ٹیسٹ کے لئے مشین نصب


چلی بھلیسہ کے علاقہ کے عوام کی سہولیت کے لئے خدمت سنٹر کا افتتاح ایس ڈی پی او گندوہ نواز کھنڈے، مینیجر جے اینڈ کے بینک کی مرکزی شاخ گندوہ کی موجودگی میں ہوا۔ جے اینڈ کے بینک منیجر نے کہا کہ 'وہ دور دراز علاقوں میں اپنے خدمت نیٹ ورک کو مضبوط کر رہے ہیں۔ اس سنٹر کے قیام سے چلی بھلیسہ کے علاقے کی آٹھ پنچائتوں کے عوام مستفید ہوں گے۔' اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details