اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ghulam Nabi Azad Visits Doda میں نے کانگریس کو جتنا دیا وہ سود در سود ایک ہزار سال تک واپس نہیں کرسکتی، آزاد - کشمیر اردو نیوز

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے ضلع ڈوڈہ کے ڈالی گاؤں کا دورہ کیا اور ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ Ghulam Nabi Azad Visits Doda

آزاد
آزاد

By

Published : Dec 2, 2022, 8:42 AM IST

ڈوڈہ:ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی تشکیل کے بعد، پہلی مرتبہ غلام نبی آزاد نے ڈالی گاؤں کا دورہ کیا اور ایک جلسہ سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے کانگریس پارٹی پر تنقید کی۔ غلام نبی آزاد کے ساتھ غلام محمد سروری، عبدالمجید وانی، نریش گپتا، اسلم گونی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔Azad tour Dali Udhyanpur

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں اندرا گاندھی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اندرا گاندھی کے ساتھ ان کی کابینہ میں تین سال بطور وزیر کام کیا۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ فی الوقت حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ عمر کا آخری پڑاؤ ہے، اللہ کے پاس جانے کا وقت آگیا ہے، جانے سے پہلے اپنے گھر (جموں و کشمیر) کو دیکھوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو بہت وقت دیا ہے۔ میں نے کانگریس سے جتنا لیا ہے اس سے ایک ہزار گنا زیادہ اس پارٹی کو دیا ہے۔ سود در سود وہ پارٹی مجھے ایک ہزار سال تک واپس نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کونسی سی ایسی ریاست ہے جو میں نے انہیں جیتا کر نہیں دی۔ میں نے ہمیشہ ہر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنائی ہے۔ میں نے ہمیشہ ان ریاستوں میں دن رات سخت محنت سے کام کیا ہے۔ آج کانگریس کسی بھی ریاست میں حکومت کیوں نہیں بنا پا رہی ہے۔ آزاد نے مزید کہا کہ آج کے دور میں یہاں کوئی سرکاری عمارت، ہسپتال اور اسکول کیوں نہیں تعمیر ہورہے ہیں۔ حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ لوگوں کو ایک وقت کا کھانا بھی نصیب نہیں ہورہا ہے اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :DAP Convention In Doda مذاہب کی بنیاد پر سیاست نہیں کی جاسکتی، غلام نبی آزاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details