جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے تحصیل بھرت بگلہ میں گزشتہ رات ہوئی برفباری سے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ رہی۔
قہر ڈھانے والی سردی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
موسم سرما کے دوران پہاڑی علاقوں میں آباد لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
برفباری کی وجہ سے ڈوڈہ میں لوگ گھروں میں ہوئے بند برفباری کے ساتھ ہی بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے برفباری سے قبل پہاڑی علاقوں کے لئے ناہی تیل خاکی، رسوئی گیس اور نا ہی راشن کی وافر مقدار میں سپلائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ شب ہوئی برفباری سے رابطہ سڑکیں بھی زیر آب ہو گئی ہیںاور قومی شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت جزوی طور متاثر ہوئی ہے۔