اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں ایس ایس بی کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد - لوگوں کی فلاح و بہبود

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایس ایس بی کی جانب سے کھیلنی علاقہ میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

ڈوڈہ میں ایس ایس بی کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد
ڈوڈہ میں ایس ایس بی کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Feb 24, 2021, 6:55 PM IST

سشسترا سیما بل (ایس ایس بی) 7 بٹالین کی جانب سے جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کھلینی ہائر سکینڈری اسکول میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

طبی کیمپ میں کھلینی کے گرد و نواح کے علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں بزرگوں، بچّوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں موجود ڈاکٹروں نے سبھی کا طبی معائینہ کیا۔ وہیں، ایس ایس بی کی جانب سے مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

ڈوڈہ میں ایس ایس بی کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرواموں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

لوگوں نے بتایا کہ دور افتادہ علاقوں میں اس طرح کے پروگرامز سے غریب عوام کو بہت فائدے ہوتے ہیں۔

ایس ایس بی کے ایک افسر نے بتایا کہ ایس ایس بی 7 بٹالین نے ’’سول ایکشن پروگرام‘‘ کے تحت اس مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا تھا جو مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقتًا فوقتًا منظم کیے جا رہے ہیں۔

کیمپ کے دوران گورنمنٹ ٹراما سنٹر میں تعینات ڈاکٹر فہیم وانی نے بھی اس کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details