اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: غریب کنبے کی مالی معاونت

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ نے ریڈ کراس کے اشتراک سے ایک غریب کنبے کی مالی معاونت کی۔

financial assistance
ڈوڈہ: غریب کنبے کی مالی معاونت

By

Published : Mar 4, 2020, 7:34 PM IST

ڈی سی ڈوڈہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بھدرواہ کے رہنے والے تلک راج نامی ایک شخص کی خوکشی کے بعد اس کی بیوہ اور 5بچیاں بے سہارا ہو گئی تھیں۔

اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے ریڈ کراس کے تعاون سے تلک راج کی پانچ بیٹیوں کے نام الگ الگ 50ہزار روپے فکس ڈیپازٹ کے طور پر جمع کیے جو انہیں ازدواجی سفر کی شروعات کے وقت مل سکیں گے۔

ضلع انتظامیہ ڈوڈہ اور ریڈ کراس کے اشتراک سے ایک غریب کنبے کی مالی معاونت

اس کے علاوہ مذکورہ کنبے کو روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ماہ 2 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گئے۔

ڈی ڈی سی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے اعلیٰ حکام کو بھی مطلع کرکے اہل خانہ کے لئے خصوصی مدد طلب کی ہے۔

ڈی ڈی سی نے کہا کہ وہ اس خاندان کے کم از کم ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے جس کے لیے متعلقہ تحصیلدار کو جلد سے جلد ایک رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details