اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس - JAMMU AND KASHMIR

مقامی لوگوں کے مطابق ڈوڈہ سسمک زون پانچ میں آنے کے بعد بھی یہاں آفات سماوی کا کوئی اہلکار موجود نہیں ہے۔

EARTHQUAKE TREMORS CREATE PANIC IN DODA
ڈوڈہ: مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس

By

Published : Jul 2, 2020, 10:36 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ تین روز سے مسلسل زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے جا رہے جسکی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

ڈوڈہ: مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس

جمعرات کے روز دوپہر 1 بجکر 13 منٹ پر زلزلے کا ایک اور جھٹکا محسوس ہوا۔ جس کے باعث لوگ فوراً گھروں سے باہر نکلے آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

ضلع ڈوڈہ میں مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کا نا تھمنے والا سلسلہ جاری رہا۔ اس سے قبل منگل کی شب بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ جس کی شدّت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز بھدرواہ سے پانچ کلو میٹر دور بتایا گیا تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ لوگ اپنے بچّوں اور َخود کے تحفظ کے حوالے سے پریشان ہیں۔

ڈوڈہ کے مقامی باشندہ موہن لال نے بتایا کہ وہ زلزلے کے جھٹکوں سے کافی ڈرے ہوئے ہے۔ کیونکہ اُنہوں نے سال 2005 سے لے کر زلزلے سے ہونے والی تباہی کو نزدیکی سے دیکھا ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے مٹی کے کچے مکان منہدم بھی ہوئے ہیں اس کے علاوہ پکے مکانات کی دیواروں میں بھی دراڑیں آئی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ڈوڈہ سسمک زون پانچ میں آنے کے بعد بھی یہاں آفات سماؤی کا کوئی اہلکار موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا آفات سماوی کے اہلکار یہاں موجود نہیں ہے جو عوام کو زلزلے کی شدّت اور اس کی اثرات کے متعلق خبر دار کر سکیں یا لوگوں کو زلزلے کے دوران جان بچانے کی تدابیر بتا سکیں۔ انہوں نے کہا مسلسل زلزلے یکے بعد دیگر ہو رہے ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details