جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں تعینات آشا کارکنوں کے لئے دس روزہ ریفریشنگ تربیت پروگرام کو شروع کیا گیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا افتتاح چیف میڈیکل آفیسر نے دوسرے سینیئر افسران، ٹرینرز اور ماہرین کی موجودگی میں کیا۔
ڈوڈہ: آشا ورکرز کے لئے دس روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز
تربیتی کورس کے دوران آشا کارکنان کو نئی ٹکنالوجی اور ایجادات کے بارے میں آگاہی دی جائے گی، تاکہ وہ اپنے کام کو مزید مؤثر اور ذمہ دار کے ساتھ انجام دے پائیں۔

اس موقع پر طبی ماہرین نے بتایا کہ آشا کارکنان معاشرے میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں اور جب سے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے تو زچگی کے دوران بچوں کی اموات کی شرح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔