اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں غیر معیاری مواد استعمال، عوام برہم - ناقص مواد استعمال

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گواہ علاقے کی عوام نے سڑک کی مرمت کے دوران غیر معیاری مواد استعمال کرنے پر ضلع انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں غیر معیاری مواد استعمال، عوام برہم
ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں غیر معیاری مواد استعمال، عوام برہم

By

Published : Jul 16, 2020, 9:38 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گوہا علاقے میں سڑک کی تعمیر کے دوران غیر معیاری مواد استعمال کرنے پر عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق ستر کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ سڑک کی مرمت کا کام منظور ہوا ہے، تاہم اس میں بھی ناقص مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔

ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں غیر معیاری مواد استعمال، عوام برہم

مذکورہ سڑک ضلع ڈوڈہ کی سب سے خستہ حال سڑکوں میں ایک ہے۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کو کئی محکموں نے صرف کمائی کا ایک ذریعہ بنایا ہے جبکہ سڑک کی خستہ حالی سے ہزاروں لوگ نہ صرف زبردست مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ آئے دِن ہونے والے حادثات میں اپنی قیمتی جانیں بھی گنوا رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ تگ و دو کے بعد انتظامیہ نے سڑک کی مرمت کو منظوری دی تاہم ’’سڑک کی مرمت کے لیے بالکل ناقص مواد استعمال کیا جا رہا ہے جو چند مہینے بھی نہیں ٹِک پائے گا۔‘‘

عوام کی لگاتار مانگ اور احتجاج کے بعد سڑک کونیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے سپرد کیا گیا ہے اور اس پر تار کول بچھانے کا کام شروع کیا گیا، تاہم مقامی افراد تعمیری کام سے بالکل بھی مطمئن نظر نہیں آ رہے۔

اس تعلق سے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ، ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے یقین دہانی کرائی کہ اگر تعمیری کام میں کوئی خامی پائی گئی تو جلد ہی اس کے متعلق انکوائری کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سڑک پر آئے روز حادثات کے دوران کئی جانیں تلف ہونے کے علاوہ متعدد افراد عمر بھر کے لئے معذور ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details