جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بلاک بھالہ میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی سبزیوں کو منڈیوں تک لے جانے اور بازار میں فروخت کرنے کے دوران سبزیوں کی کاشت کرنے والے کسانوان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم آج انتظامیہ نے کسانوں کے لئے ایک رورل ہٹ تیار کر کے اسے عوام کے نام وقف کیا جس سے کسانوں کو راحت نصیب ہوئی۔
بلاک بھالہ کے درجن بھر دیہات میں بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کی سبزیاں تیار کی جاتی ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن کے دوران سبزیوں کو منڈیوں تک لے جانے میں اُن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بیشتر کسان مارکیٹ تک سبزیاں نہیں پہنچا پاتے۔ کیونکہ علاقہ میں سبزی بیچنے کے لئے کوئی مناسب جگہ موجود نہیں تھی۔ کسانوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے بروقت کاروائی کی اور کسانوں کی سہولت کے لئے 'رورل ہٹ' کے نام سے ایک شیڈ تعمیر کیا۔
اس شیڈ میں سبزیاں تیار کرنے والے محلقہ گاؤں جس میں پنچائیت بیرو، پرانو، سندراہ، اور تراون شامل ہیں سبزیاں فروخت کر سکتے ہے۔