ڈوڈہ ضلع کے قصبہ ٹھاٹھری میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
ضلع ڈوڈہ کے قصبہ ٹھاٹھری میں آتشزدگی، تین منزلہ مکان خاکستر مقامی رضاکاروں اور فائر ٹینڈرز نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کے سبب عمارت اور اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔
آفیشلز کے مطابق موہن سنگھ ولد گوری لال کے رہائشی مکان میں آگ کے سبب مکان خاکستر ہو گیا تاہم آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:ڈوڈہ: ایم بی بی ایس طلباء نے آل انڈیا کوٹہ کے خلاف کیا احتجاج
آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکیں۔