ضلع ڈوڈہ کے گندو، بھلیسہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے گندو مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مارکیٹ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو بلیک ٹاپ کرنے کی مانگ کی۔
احتجاجی تاجرین کے مطابق مارکیٹ میں دن بھر عوام کا رش لگا رہتا ہے، وہیں گاڑیوں کی آمد و رفت بھی جاری رہتی ہے جس کے نتیجے میں گرد و غبار سے نہ صرف راہگیروں بلکہ مقامی دکانداروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔