صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ کے سندرا علاقہ میں پانی کی قلّت کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ یہاں محکمہ جل شکتی کے ہر نل سے جل کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے۔ سندرا کے مقامی باشندوں نے بتایا کہ پانی کے بغیر لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
گاوں میں پانی کی اتنی قلت ہے کہ اگر کہیں پانی آتا بھی ہے، تو برتن کو نل کے نیچے ساری رات رکھنا پڑتا ہے، تب جا کر کہیں برتن بھرتا ہے۔
علاقہ میں امسال خشک سالی کی وجہ سے قدیم پانی کے کنوؤں میں بھی پانی کی سطح میں کمی رونما ہوئی ہے۔ جو عوامی مشکلات کی وجہ بن گئی ہے۔ اگرچہ علاقہ میں پانی کی سپلائی کے لئے سرکاری لفٹ نصب کی گئی ہے لیکن باوجود اس کے علاقہ میں پانی کا بحران ہے۔