اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام کا رد عمل

جموں وکشمیر میں بھی باقی ریاستوں کی طرح پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں۔

ڈوڈہ: پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام کا رد عمل
ڈوڈہ: پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام کا رد عمل

By

Published : Feb 22, 2021, 2:20 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لوگوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قیمتوں کو کم کرنے کی مانگ کی۔

ڈوڈہ: پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام کا رد عمل

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈوڈہ کی عوام نے کہا کہ ’’ڈوڈہ میں بیشتر لوگ یومیہ اجرت پر کام کرکے نان شبینہ کا بندوبست کرتے ہیں، جن میں میکسی کیب، سومو، بس یا آٹو رکشا ڈرائیوروں کی خاصی تعداد ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑتا ہے۔

ڈوڈہ کی عوام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل میں اضافے سے مہنگائی بڑھ گئی ہے، ’’ہر شئی کا دام آسمان چھو رہا ہے۔‘‘

مقامی ڈرائیوروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی بنا پر اگر وہ کرائے میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں تو اس پر ڈرائیوروں کو عتاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈرائیوروں کے مطابق وہ بمشکل ہی روزی روٹی کا بندوبست کر پا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛جموں و کشمیر میں کووڈ کیسز میں اضافہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بس، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے بتایا کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ’’ایک سال کے اندر تیل کی قیمت قریب دو گناہ بڑھ گئی ہے اور کرایہ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ گاڑی مالکان بینک کی قسط بھی بمشکل پوری کر پا رہے ہیں۔‘‘

ڈوڈہ کی عوام کا کہنا ہے کہ ’’سائیکل چلا کر میدانی علاقوں میں لوگوں کا کام تو چل پڑے گا لیکن ڈوڈہ جیسے پہاڑی علاقوں میں سائیکل چلانا بھی مشکل ہے۔ کورونا وائرس ختم ہونے کے بعد زندگی پٹری پر لوٹ ہی رہی تھی کہ اب پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛'عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے لئے پاکستان سے بات کرنی ضروری'

لوگوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو لیکر بھاجپا سرکار کا شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details