حالیہ دِنوں پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاستی گڑھ کے لئے کیندریہ ویدھیالے اسکول کو منظوری ملنے کے بعد جمعہ کے روز کے وی کی عمارتوں کو تعمیر کرنے کے لئے ضلع افسران کی ایک ٹیم نے پنچایت کوٹلی کا دورہ کرکے دو تین جگہوں پر مجوزہ اراضی کا جائزہ لیا۔
زمین کی نشاندہی کے لئے ڈپٹی کمشنر کیندریہ ویدھیالے سنگھٹن کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و محکمہ مال کے آفیسران بھی موجود تھے۔
ڈوڈہ: کیندریہ ویدھیالے اسکول کے لیے اراضی کا جائزہ اس موقعے پر مقامی لوگوں کی جانب سے کے وی اسکول کی تعمیر کے لئے مختلف مقامات پر ملکیتی زمین کی پیشکش بھی کی گئی تاہم کیندریہ ویدھیالے کے قیام کے لئے سرکاری اراضی کو ترجیح دی جا رہی۔
بچوں کے بہتر مستقل کے لیے مقامی لوگوں نے اسکول کی تعمیر کے لیے ملکیتی زمین کو وقف کرنے کی بھی پیشکش کی۔
اس موقعے پر اے ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ اسکول کی عمارت کا کام مکمل ہونے تک کلاسوں کو ایک مقامی سرکاری اسکول میں عارضی طور شروع کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے۔