اردو

urdu

By

Published : Dec 31, 2020, 7:20 PM IST

ETV Bharat / state

برفباری میں لوگوں کی مدد

مقامی این جی او ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ برفباری کے مشکل دور میں لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ مقامی لوگ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے اس این جی او سے منسلک ہو رہے ہیں۔

Helping hand
لوگوں کی مدد

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مدد کرنے والا ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے ایک بار پھر سرخیوں میں رہا۔ ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ فی الحال برف کے موسم میں ضرورت مند لوگوں کو راشن اور گرم کمبل فراہم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

لوگوں کی مدد

لوگ اس نیک مقصد میں روز بروز بڑھ چڑھ کر حصّہ لے رہے ہیں۔ اس دوران اس اِدارے کے ممبروں نے بازاروں میں مختلف مقامات پر چندہ خانوں کو لگایا ہے۔ جس میں لوگ اپنی خواہش کے مطابق چندہ دیتے ہیں اور اس رقم سے ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر تصادم میں شک کی بہت کم گنجائش: دلباغ سنگھ

ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ کے چیئرمین محبوب مصطفی بٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں اپنا ہاتھ بڑھائیں تاکہ اس برف باری کے موسم میں کسی کو راشن کا فقدان نہ ہو اور کوئی غریب بستر کے بغیر نہ رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details