اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سیلاب متاثرہ ٹھاٹھری قصبہ کا پل تشنہ تکمیل

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے قصبہ ٹھاٹھری میں پل کی تعمیر کا کام شروع تو کیا گیا تاہم تین سال قبل آئے سیلاب کے بعد تعمیر کا کام روک دیا گیا۔

ڈوڈہ: سیلاب متاثرہ ٹھاٹھری قصبہ کا پل تشنہ تکمیل
ڈوڈہ: سیلاب متاثرہ ٹھاٹھری قصبہ کا پل تشنہ تکمیل

By

Published : Jul 29, 2020, 7:52 PM IST

سنہ 2017میں ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصبہ میں آئے تباہ کن سیلاب نے جہاں 6افراد کی جانیں لیں وہیں متعدد مکانات کے علاوہ شاہراہوں اور پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

سیلاب کے سبب ٹھاٹھری میں زیر تعمیر پل کا کام بھی متاثر ہوا جسے آج تک مکمل نہیں کیا گیا۔

ڈوڈہ: سیلاب متاثرہ ٹھاٹھری قصبہ کا پل تشنہ تکمیل

پل کی عدم موجودگی سے علاقے کی کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راہگیروں خصوصاً اسکولی بچوں اور بزرگ افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محمد سلیم نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ ’’تباہ کن سیلاب سے ہمارے مکانات، شاہراہوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ہم نے حکام سے درخواست کی کہ پل تعمیر کا کام مکمل کیا جائے کیوں کہ علاقے میں پُل نہ ہونے سے رہائشیوں کے علاوہ اسکولی بچوں اور بزرگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

اس ضمن میں ایس ڈی ایم ٹھاٹھری، اطہر امین نے پل کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details