ضلع ڈوڈہ کے قصّبہ بھدرواہ اور ڈوڈہ میں گزشتہ ہفتہ کورونا مثبت معاملات میں اضافہ ہونے کے بعد انتظامیہ نے مزید محلّوں کو کنٹینمنٹ زون میں شامل کر کے وہاں سخت بندشیں عائد کر دی ہیں۔
ڈی ڈی سی نے کنٹینمینٹ زون کا دورہ کیا انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر مختلف محکمہ جات سے وابستہ ملازمین پر مشتمل عملہ کنٹینمنٹ زون کے تحت آنے والے ہر گھر میں جاکر آکسیمیٹر سے کنبہ کے تمام افراد کی آکسیجن کی سطح چیک کر رہا ہے۔
اس عمل میں محکمہ صحت، آشا ورکرس اور محکمہ تعلیم کے ملازمین آکسیجن ڈوٹ ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے کنٹینمنٹ زون میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ ڈوڈہ قصّبہ کے سبھی ریڈ زون علاقوں کا دورہ کرکے وہاں تعینات عملہ کے ساتھ صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے
بی جے پی خاتون رہنما کے گھر پر این ائی اے کا چھاپہ
ڈی ڈی سی نے آشا ورکرس و دیگر ملازمین کو ہدایت دی 'موجودہ صحت کی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے کووڈ رہنما خطوط پر عمل کریں اور خود کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں'۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی 'وہ انتظامیہ کی طرف سے ریڈ زون قرار دئیے گئے علاقوں میں نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے ہی باہر نکلیں، یہی عمل اس وقت کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں کارگر ثابت ہو رہا ہے'۔