جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے کی گواڑی پنچائت میں بڑے پیمانے پر کورونا سمپلنگ جاری ہے۔ سمپلنگ کے دوران 70 سے زائد افراد کے نمونے لئے گئے ہیں جن کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
قصّبہ بھدرواہ اور ڈوڈہ کے علاوہ سب ڈویژن گندو کے گواڑی گاؤں کو بھی کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہوا ہے۔
بھلیسہ کے گواڑی گاوں میں ان تمام لوگوں کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب اس علاقے میں کووڈ مثبت معاملات میں کمی آرہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کو ٹیسٹ کرانے کے لئے سامنے آنا ہو گا تاکہ جلد سے جلد علاقے کو کووڈ-19 سے نجات دلائی جائے۔