اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doctors day observed in Doda: ڈوڈہ میں ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر سرٹیفکیٹ تقسیم - گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ

گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ڈاکٹروں کا قومی دن منایا گیا۔ صحت کے شعبے میں ڈاکٹر بدھن چندر رائے کی شراکت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال یکم جولائی کو ڈاکٹروں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔Doctors day observed in Doda

Doctors day observed in doda
Doctors day observed in doda

By

Published : Jul 5, 2022, 4:30 PM IST

ڈوڈہ:گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں نیشنل ڈاکٹرز ڈے منایا گیا، اس دوران کئی ڈاکٹروں کو سرٹیفکیٹ اور اعزاز سے نوازا اور ان کے کام کو سراہا۔

ڈاکٹر بدھن چندر رائے (یکم جولائی 1882 - یکم جولائی 1962) ایک مشہور ڈاکٹر، ماہر تعلیم، آزادی پسند، سماجی کارکن اور سیاست داں تھے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں 14 سال تک بطور وزیر اعلیٰ (1948-1962) خدمات انجام دیں۔ انہیں 04 فروری 1961 کو بھارت کے سب سے بڑے شہری اعزاز، بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ Doctors day observed in Doda

ڈوڈہ میں ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر سرٹیفکیٹ تقسیم

انہوں نے لوگوں کے لیے اپنی زندگی کا حصہ ڈالا، بہت سے لوگوں کا علاج کیا اور لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ مزید یہ کہ وہ مہاتما گاندھی کے ذاتی معالج بھی تھے۔ ڈاکٹرز معاشرے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی مریضوں کی بھلائی،صحت یاب ہونے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے وقف کردی ہے۔ وہ میڈیکل سائنس میں وسیع علم رکھتے تھے اور اپنے علم کو مریض کے طبی حالات کے علاج اور ان کی متوقع عمر بڑھانے کے لیے وقف کرتے تھے۔ اس موقع پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے پرنسپل اور ایم ایس جی ایم سی ڈوڈہ نے ڈاکٹروں کو سرٹیفکیٹ اور اعجاز سے نوازا اور ان کے کام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: Programme on Doctors Day in Pulwama: ڈاکٹروں کے عالمی دن پر بائز ڈگری کالج پلوامہ میں تقریب

ABOUT THE AUTHOR

...view details