اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد - پہاڑی ضلع ڈوڈہ

تربیتی و معلوماتی پروگرام کے دوران محکمہ زراعت کے افسران نے کسانوں کو سرکاری اسکیمز سے استفادہ کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔

محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

By

Published : Nov 9, 2021, 4:27 PM IST

کسانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں مختلف سرکای اسکیمز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی غرض سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک تربیتی و معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

تربیتی پروگرام کے دوران کسانوں کو ہیلتھ کارڈ سکیم (NMSA) کے تحت مختلف زرعی اشیا تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے دوران علاقے کے چیف ایگریکلچر افسر انیل گپتا سمیت محکمہ زراعت کے متعدد افسران موجود تھے۔

تربیتی و معلوماتی پروگرام میں بھلیسہ اور اس کے گردو نواح کے تقریباً 300 کسانوں نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران محکمہ زراعت کے افسران نے کسانوں کو سرکاری سکیمز کا فائدہ اٹھانے اور اپنی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:دیوالی کی مناسبت سے ڈوڈہ میں چیکنگ

انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کی جانب سے وقتاً فوقتاً کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اسکیمز وضع کی جاتی ہیں اور اس طرح کے پروگرامز کے ذریعے نہ صرف کسانوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے بلکہ ان اسکیمز سے استفادہ کرنے کے لیے رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔

تربیتی پروگرام میں شریک کسانوں نے محکمہ زراعت کی ستائش کرنے کے علاوہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details