ڈوڈہ:ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ڈوڈہ، ویش پال مہاجن، نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے ایسوسی ایٹ اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال کے کام کاج اور معاون عملہ سمیت ڈاکٹروں کی دستیابی، طبی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ اسپتال میں بروقت اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے لیے ڈاکٹروں اور معاون عملی کی وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ DC Doda visits GMC Inspects Medical Services
ڈی سی ڈوڈہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحت کی موثر دیکھ بھال کے لیے صفائی اور حفظان صحت ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی فکر ہونی چاہئے۔ انہوں نے ہسپتال میں بچوں کے اضافی وارڈ اور تھیٹر کی تعمیر پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی سی نے ٹھیکہ دار اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو دو دن کے اندر کام کو مثبت انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ DC Doda visits GMC