ڈوڈہ: خطہ چناب کے بھدرواہ، ڈوڈہ میں گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتکب بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے خلاف احتجاج کے بعد مقامی باشندوں کی جانب سے احتجاج جاری ہیں۔ Despite Restrictions Protest Continue in Bhaderwahچند روز قبل بھدرواہ میں گستاخ رسولﷺ کے خلاف احتجاج کے بعد مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا وہیں خطہ چناب کے مختلف علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم بندشوں کے باوجود مقامی مسلم آبادی کی جانب سے احتجاج جاری ہیں۔
Protests Continue in Bhaderwah Doda: بھدرواہ، ڈوڈہ میں بندشوں کے باوجود احتجاج جاری - Despite Restrictions Protest Continue in Bhaderwah
ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں بندشوں کے باوجود متعدد مقامات پر لوگوں نے جلوس برآمد کیے اور گستاخ رسولﷺ کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا Despite Restrictions Protest Continue in Bhaderwahوہیں رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر معمولی پتھر بازی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے بھدرواہ سمیت خطہ چناب کے سبھی اضلاع میں احتیاطی طور بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ Curfew like Restrictions in Bhaderwah Dodaانتظامیہ کی جانب سے کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے وہیں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
بندشوں کے باوجود متعدد مقامات پر لوگوں نے جلوس برآمد کیے اور گستاخ رسولﷺ کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا Protest Against Nupur Sharma in Bhaderwah, Dodaوہیں رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر معمولی پتھر بازی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ Protests Continue in Bhaderwah Dodaحکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالات کشیدہ لیکن پُر امن ہیں۔