ڈوڈہ (جموں و کشمیر) :پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن گندوہ کی ایک پارٹی نے انسپکٹر وکرم سنگھ، ایس ایچ او تھانہ گندوہ، کی قیادت میں بھون جنگلاتی علاقہ میں بھاری مقدار میں غیر قانونی طور کاٹی گئی لکڑی ضبط کی۔‘‘
پولیس بیان کے مطابق ’’کمپارٹمنٹ نمبر 46 بی ایچ گندوہ کے جنگلاتی علاقہ میں غیر دو جنگلی اسمگلروں جمشید احمد ولد عبد القیوم خان اور شہباز احمد خان ولد نظام الدین خان ساکنان سنواڑہ، تحصیل کی جانب سے درختوں کو کاٹ کر لکڑی اسمگل کرنے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔‘‘ پولیس بیان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ایک خصوصی ٹیم علاقے میں روانہ کی گئی اور سبز سونے کی اسمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی طور کاٹی گئی کئی مکعب فٹ لکڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔