مرکز کے زیر انتظام جمو و کشمیر کے ڈوڈہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں بھارتیہ جنتا پارٹی منڈل کھلینی کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
ڈوڈہ میں خون کا عطیہ کیمپ اس پروگرام کا اہتمام بی جے وائی ایم کے ضلع صدر رویندر سنگھ ٹھاکر کی قیادت میں کیا گیا ہے۔ بی جے وائی ایم ڈوڈہ کھلینی منڈل کے کارکنان نے تقریباً 15 یونٹ خون عطیہ کیا۔
اس خون عطیہ کیمپ میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر شکتی راج پریہار و دیگر ضلع عہدیدران بھی موجود تھے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے نائب صدر نے کہا کہ خون کا عطیہ سماجی خدمت کی اہم سرگرمی ہے۔ جس میں تمام نوجوان معاشرے کی فلاح کے لئے آگے آتے ہیں اور خدمت خلق کا کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی
اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خون کا عطیہ دیں۔ خون کا عطیہ ایمرجنسی اور سڑک حادثات، زچگی کے دوران کسی کی جان بچانے کے کام آتا ہے۔ چونکہ خطہ چناب سڑک حادثات کے لئے حساس علاقہ مانا جاتا ہے اور میڈیکل کالج ڈوڈہ میں خون کی وافر مقدار میں دستیابی وقت کی اہم ضرورت ہے۔