اردو

urdu

'پسماندہ طبقے کی مدد کیلیے اپنا رول ادا کرے'

By

Published : Apr 29, 2019, 5:54 PM IST

ریاست جموں کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں بیواؤں اور محتاجوں میں رمضان کے پیش نظر راشن تقسیم کیا گیا۔

bhaderwah doda

نمائندے کے مطابق یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کیلئے شروع ویلفیئر پروگرام کے تحت ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے 90بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا تھا کہ رمضان کے پیش نظر 90بیواؤں میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ وہ بھی ماہ مقدس میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ بہتر انداز میں رمضان کا مہینہ گزار سکیں۔

رمضان کے پیش نظر بیوائوں میں راشن تقسیم

انہوں نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے لیے اس خصوصی امداد کے علاوہ اندراج شدہ 84کنبوں کو ہر دوسرے ماہ 2ہزار روپے کی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران مقررین نے مذکورہ این جی او کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ سماج کے پسماندہ طبقے کی مدد کیلئے اپنا رول ادا کرے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details