جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت آج بلاک مرمت میں بھی ووٹ ڈالے گئے، پولنگ کے دوران بلاک مرمت میں دولہے نے شادی کے جوڑے میں ہی پولنگ مرکز پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
دولہے نے شادی کے جوڑے میں ہی حق رائے دہی کا استعمال کیا بلاک مرمت، ضلع ڈوڈہ کا سب سے بڑا پہاڑی علاقہ ہے، پہاڑوں پر برف ہونے کی وجہ سے موسم کافی سرد ہے، اس کے باوجود رائے دہندگان کافی تعداد میں پولنگ مراکز پر پہنچ کر اپنے حق کا استعمال کیا ہے۔
بلاک مرمت سے بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر مملکت شکتی راج پریہار بھی انتخابی میدان میں ہے، جبکہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا مشترکہ امیدوار ان کے مقابلے میں ہے، اس لیے اس نششت پر ہر کسی کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہو کر دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگئی، اور 1 بجے تک ووٹنگ کی شرح 41.94 فیصد درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیر کے 34 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔