اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bridge Collapse in Udhampur ادھمپور میں فُٹ برج گرنے سے متعدد لوگ زخمی

ادھمپور کے بنی سنگم گاؤں میں جمعہ کے روز ایک فٹ برچ گرنے سے متعدد لوگ زخمی ہوگئے ہے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 14, 2023, 4:35 PM IST

Updated : Apr 14, 2023, 4:50 PM IST

ادھمپور میں فُٹ برج گرنے سے متعدد لوگ زخمی

ادھمپور:جموں و کشمیر کے ادھمپور ضلع میں جمعہ کے روز ایک فٹ برج گرنے سے سات بچوں سمیت کم از کم 24 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بیساکھی کی تقریبات کے دوران چنانی بلاک کے بین گاؤں کے بینی سنگم میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بینی سنگم کے بین گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک فٹ برج گرنے سے اس کے نیچے 24 افراد آگئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے فوری بعد پولیس اور مقامی رضا کار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ ملبے کے نیچے مزید افراد ہو سکتے ہیں۔ دریں اثنا ایس ایس پی ادھم پور ڈاکٹر ونود نے بتایا کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ ضلع پونچھ کے کھنیتر گاؤں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے کم سے کم 30 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ میں داخل کیا گیا۔ یہ حادثہ ضلع کے کھنیتر گاؤن میں پیش آیا تھا جہاں مقامی لوگ ذاکر حسین شاہ کے گھر میں تعزیت پرسی کے لئے جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:House Collapse In Poonch پونچھ میں مکان گرنے سے دو درجن افراد زخمی

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پونچھ کے ڈوکڑی علاقہ میں موسلا دھار بارشوں کے دوران رہائشی مکان زمین بوس ہوا۔ اس حادثہ میں 15 بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں خادم حسین کا کچا مکان زمین بوس ہو گیا تاہم مکین معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ان کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں اراضی دھنس جانے سے مکان منہدم ہوا۔

Last Updated : Apr 14, 2023, 4:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details