اردو

urdu

ETV Bharat / state

Modi Govt Advertisement Expenditure مودی حکومت نے 9 برس میں اشتہارات پر 2300 کروڑ سے زیادہ خرچ کیا: یوتھ کانگریس - کانگریس کی مودی حکومت پر تنقید

آر ٹی آئی کی معلومات کے مطابق سال 2022-23 میں پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کے لیے 103 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں اور 9 برسوں میں یہ تعداد 1000 کروڑ روپے سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

یوتھ کانگریس
یوتھ کانگریس

By

Published : Jul 13, 2023, 7:00 AM IST

Updated : Jul 13, 2023, 9:13 AM IST

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 برسوں میں مودی حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر 2,330 کروڑ روپے کے اشتہارات کے ذریعہ اپنے پروپیگنڈے کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کیا ہے۔ یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی کی قیادت میں آر ٹی آئی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ آنند مشرا نے حق اطلاعات کے تحت یہ معلومات حاصل کی ہیں۔ اس دوران مودی حکومت نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اشتہارات دے کر سرکاری پیسہ لوٹا ہے۔
آر ٹی آئی کی معلومات کے مطابق سال 2022-23 میں پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کے لیے103 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں اور نو برسوں میں یہ تعداد 1000 کروڑ روپے سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں الیکٹرانک میڈیا میں ٹی وی نیوز چینلوں کو 48 کروڑ روپے سے زیادہ کے اشتہارات دیے گئے، جب کہ نو سال کے لیے یہ اعداد و شمار 1330 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ اشتہارات، ایس ایم ایس، ڈی سی اے ٹی، ڈی ای ڈی اور متفرق اخراجات کے نام پر 200 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Congress maun satyagraha مودی سرکار ملکی اداروں کو سیاسی اہداف کے لیے استعمال کر رہی ہے، کانگریس

سرینواس نے الزام لگایا کہ جہاں ایک طرف سرکاری خزانے کو اشتہارات کے لیے چونا لگایا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف عوام مہنگائی سے دوچار ہيں اور ضرورت کی ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ٹماٹر 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، تور دال 200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، لیکن حکومت سو رہی ہے۔
یو این آئی

Last Updated : Jul 13, 2023, 9:13 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details