اس معاملے کے تعلق سے راشٹرپتی بھون کے افسروں نے ساؤتھ ایوینیو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تفتیش کی ذمہ داری کرائم برانچ کے سپرد کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق راشٹرپتی بھون میں متعدد نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ اس دھوکہ دہی کے شکار ہوئے افراد نے خط لکھ کر راشٹرپتی بھون کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد راشٹرپتی بھون کے ڈی سی پی نے ساؤتھ ایوینیو پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی۔
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ کس طرح راشٹرپتی بھون میں نوکری کے نام پر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کی جارہی ہے۔ ساتھ میں ان سے لاکھوں کی رقم بھی وصول کی گی ہے۔
پولیس کو بھیجی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ راشٹر پتی بھون میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے خالی جگہ تھی۔ پہلے سے کام کررہے ملازموں نے لوگوں سے کہا کہ وہ وہاں نوکری دلاسکتے ہیں۔اس کے لیے انہوں نے سبھی امیدواروں سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
جس کے بعد لوگوں نے انہیں ایک لاکھ روپے نقد بطور ایڈوانس دیے تھے، ساتھ میں تین لاکھ روپے کے چیک بھی دیے تھے۔وہیں نوکری مل جانے کے بعد باقی کے رقم دینے کی بات کی گئی تھی۔لیکن ایک لمبا وقفہ گزر جانے کے بعد بھی نوکری نہیں ملی تو انہوں نے راشٹرپتی بھون میں شکایت کی۔
وہیں پولیس نے اس معاملہ کو کرائم برانچ کے سپرد کردیا ہے۔کرائم برانچ اس سلسلے میں مظلوموں کا بیان درج کرے اور ملزمین کی گرفتاری کی جائے گی۔