میسور:اس دوران انہوں نے کہا کہ یوگا سے نہ صرف کسی انسان کو ہی سکون کا احساس ہوتا ہے بلکہ یوگا کائنات میں امن لاتا ہے وزیر اعظم مودی نے قدیم بھارت کے رشی منیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوگا سے ہمیں سکون ملتا ہے۔ یوگا سے نہ صرف لوگوں کو سکون ملتا ہے، بلکہ یوگا سے معاشرے، قوم اور دنیا کے ساتھ ساتھ پوری کائنات میں امن آتا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پوری کائنات کی شروعات ہمارے اپنے جسم اور روح سے ہوتی ہے۔ کائنات ہم سے ہی شروع ہوتی ہے۔ یوگا جسم کی ہرچیز کے تئیں بیداربناتا ہے اور بیداری کا احساس پیدا کرتا ہے۔ مودی نے کہا کہ میسور جیسے بھارت کے تمام روحانی مراکز نے یوگا توانائی کوصدیوں سے پروان چڑھایا ہے۔ آج یوگا کی یہی توانائی عالمی صحت کو سمت دے رہی ہے۔
آج یوگا عالمی تعاؤن کے لیے ایک باہمی بنیاد بن رہا ہے اور بنی نوع انسان کو ایک صحت مند زندگی کا یقین دلا رہا ہے۔
Yoga Brings Peace to our Universe : 'یوگا ہماری کائنات میں امن لاتا ہے' - میسور نیوز
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال میسور کے تاریخی میسور پیلس میں منعقدہ یوگا کے 8 ویں عالمی دن کی تقریب میں حصہ لیا ۔ Yoga brings peace to our universe says modi
یوگا ہماری کائنات میں امن لاتا ہے
انہوں نے کہا کہ یوگا ڈے کی یہ وسعت، یہ قبولیت بھارت کے اس امرت جذبے کی قبولیت ہے جس نے بھارت کی جدوجہد آزادی کو توانائی بخشی تھی۔' قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جو کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے میسور میں یوگا ڈے میں شرکت کی۔'
یہ بھی پڑھیں:Modi on International Yoga Day: یوگا کے عالمی دن پر دنیا کے لوگوں کو مودی کی مبارک باد